گورمیت سنگھ بھمرہ پر تاحیات پابندی: بی سی سی آئی کا بڑا فیصلہ
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ممبئی ٹی20 لیگ کے ایک فرنچائز کے مالک گورمیت سنگھ بھمرہ پر میچ فکسنگ اسکینڈل کے باعث تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے دوران سامنے آیا، جس نے کرکٹ شائقین کو چونکا دیا۔
یہ پابندی 2019 کے ممبئی ٹی20 لیگ کے ایک سیمی فائنل میچ میں فکسنگ کی کوشش کے الزامات کی تحقیقات کے بعد لگائی گئی۔ تحقیقات کے مطابق بھمرہ نے مبینہ طور پر ایک کھلاڑی کو فکسنگ پر آمادہ کرنے کی کوشش کی، جس کی رپورٹ بعد ازاں بی سی سی آئی کے انسداد بدعنوانی یونٹ کو کی گئی۔
جسٹس (ر) ارون مشرا، جو بی سی سی آئی کے محتسب ہیں، نے تحقیقات مکمل ہونے پر گورمیت سنگھ بھمرہ پر بورڈ کے انسداد کرپشن ضوابط کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر تاحیات پابندی عائد کی۔
مزید انکشافات میں یہ بھی سامنے آیا کہ بھمرہ کینیڈا سمیت دیگر بین الاقوامی لیگز میں بھی دلچسپی رکھتے تھے۔ بی سی سی آئی نے واضح کیا ہے کہ وہ کرکٹ کو شفاف اور کرپشن سے پاک رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
0 تبصرے